جے پور21اکتوبر(آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز) راجستھان ریاستی کانگریس صدر سچن پائلٹ نے کہاہے کہ راجستھان کے عوام اس بار دو بار دیوالی منائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ایک دیوالی سات نومبر کو اور دوسری 7 دسمبر کو، جب ریاست سے بی جے پی حکومت کا خاتمہ ہوگا اور ایک نئی حکومت کی تشکیل کریں گے۔بتا دیں کہ 7 نومبر کو ملک بھر میں روشنی کا تہوار دیوالی منائی جائے گی، وہیں راجستھان میں سات دسمبرکواسمبلی انتخابات کے لیے پولنگ ہوگی۔
سچن پائلٹ نے جے پورکے شاستری نگرعلاقے میں کانگریس کے ’’بوتھ جتاؤ،بدعنوانی مٹاو‘‘ مہم کے تحت منعقد پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ جہاں ایک طرف بی جے پی اوروزیر اعلیٰ بیٹھ کریہ سازش رچ رہے ہیں کہ کس طرح آپ کے 100۔150 ممبران اسمبلی پر تلوار گرا دو، وہ تو اس سازش میں کامیاب نہیں ہو پا رہے ہیں، لیکن ہماری کانگریس پارٹی کے لیڈر اور کارکن گھروں میں جاکرلوگوں سے بات چیت کررہے ہیں، آشیرواد مانگ رہے ہیں اور یہ ہماری پارٹی کی سب سے بڑی طاقت ہے۔
انہوں نے عوام سے کانگریس کے حق میں ووٹ دے کرکے کانگریس کو اقتدار میں لانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جب ریاست میں کانگریس کی نئی حکومت بنے گی تو پارٹی کے محنتی کارکنوں کو مکمل عزت اور احترام کے ساتھ لے کر آگے چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست بھر کے50 ہزاربوتھ پر پارٹی کے لیڈر اور کارکن ’’بوتھ جتاؤ اوربدعنوانی مٹاؤ‘‘کے تحت لوگوں سے بات چیت کر رہے ہیں۔ہربوتھ پراگرکانگریس جیتے گی تو خود بخود پردیش سے بدعنوانی کا خاتمہ ہوگا اورترقی کی نئی شروعات ہوگی۔مودی اعدادوشمارکے ذریعہ گمراہ کررہے ہیں